بھٹکل 7 / نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل رکن اسمبلی اوراُترکنڑا ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کے ہاتھوں تعلقہ آڈلیت سودھا (منی وھادن سودھا) میں پیر کو ای - آفس کا افتتاح عمل میں آیا ۔
اس موقع پر ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے ای - آفس کے بارے میں تفصیلات پیش کیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا این، تحصیلدار تیپّے سوامی اور دیگر محکمہ جاتی افسران موجود تھے ۔ وزیر منکال وئیدیا نے ضلع آڈلیت سودھا میں موجود درخواستیں قبول کرنے کے شعبہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ہو رہے کام کاج کا معائنہ کیا ۔